ایک نیوز: کپتان کو بڑا دھچکا۔ وسیم اکرم پلس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتقام کی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لیکن یہ وقت قومی اداروں پر تنقید کا نہیں ہے۔ قومی ادارے ہمارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی دیر سیاست کی۔ ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ اب بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے بھی کھڑے تھے۔ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضمیر مطمئن ہے۔ 3 سال 7 ماہ عوام کی خدمت کی ہے۔ موجودہ صورتحال میں کچھ عرصے کیلئے بریک لے رہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔