ایک نیوز: میٹا کی جانب سے نیا ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ہیٹ سیٹ کوئیسٹ 3 متعارف کرا دیا ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے اس نئے وی آر ہیڈ سیٹ کو متعارف کرایا۔
یہ ہیڈ سیٹ اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب آئندہ ہفتے ایپل کی جانب سے کمپنی کا پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
کوئیسٹ 3 وی آر ہیڈ سیٹ 500 ڈالرز (128 جی بی اسٹوریج والاورژن) میں آئندہ چند ماہ کے دوران صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ 2019 کے کوئیسٹ 2 کا اپ ڈیٹڈ ماڈل ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مارک زکربرگ نے بتایا گیا کہ نیا ہیڈ سیٹ پہلے کے مقابلے میں ہلکا ہوگا اور گرافک پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے نئے اسنیپ ڈراگون پراسیسر کو استعمال کیا جائے گا۔
اس میں کوئیسٹ 2 کی گیمز کھیلنا ممکن ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے کوئیسٹ 2 کی قیمت میں 100 ڈالرز کی کمی کی گئی ہے جو اب 300 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔
فی الحال کمپنی کی جانب سے نئے ہیڈ سیٹ کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہیڈ سیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا جائے گا۔
کچھ لیکس کے مطابق کوئیسٹ 3 میں 3 نئے سنسرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ نئے ٹچ پلس کنٹرولز بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے۔