ٹک ٹاکرز کا کھیتوں میں رقص، دلکش مووز ۔۔ زمیندارخفا 

tik tokers
کیپشن: tik tokers
سورس: google

ایک نیوز :  جگہ جگہ ٹک ٹاکرز اپنے اکاؤنٹ کی مقبولیت کے لئے دلچسپ اور انوکھی فوٹیج بناتے نظر آتے ہیں ۔ اور اب وبا شہروں سے دیہات تک بھی جا پہنچی ۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان ٹک ٹاکرز کھیتوں میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں  اور بظاہر ان کے رقص میں ہم اہنگی کا دلکش عنصر بھی موجود ہے اور ان کا تیسرا ساتھی انہیں شوٹ کررہا ہے ۔

  لیکن ٹہرئیے انہیں کوئی اور بھی دیکھ رہا تھا اور وہ تھا کھیتوں کا مالک زمیندار جس نے نہ صرف یہ مکمل کارروائی نہ صرف اپنے فون پر ریکارڈ کی بلکہ اسے اپنے تنقیدی ریمارکس کے ساتھ سماجی رابطے کی سائٹ پر بھی ڈال دیا ۔ 

 فوٹیج دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی کیونکہ زمیندار نے ان نوجوانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور یہ رننگ کمنٹری سننے سے تعلق رکھتی ہے۔