ایک نیوز: نیب نے القادر ٹرسٹ کیس اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نوٹس میں 190 پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔