عثمان بزدار نیب کے ریڈار پر: سرکاری افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ کا ریکارڈ طلب

Jun 02, 2023 | 13:17 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک مرتبہ پھر نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب نے اپنے دور حکومت میں سرکاری افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے لئے ایک اور امتحان شروع ہوگیا۔ نیب نے عثمان بزدار کے دور میں سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے سیکرٹری سروسز کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ لکھا دیا۔ 

مراسلے میں نیب کیجانب سے 2018 سے 2022 کے دوران پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پراونشل مینجمنٹ سروس۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور پاکستان پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے  گریڈ 18 سے زائد افسران کے تقرر و تبادلوں کی فہرست کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  

پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کے قریبی رشتہ دار عامر  تیمور کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے عامر تیمور کے 2018 سے 2022 تک تعیناتی کے بارے معلومات طلب کی ہیں۔ نیب نے مراسلہ میں کہا ہے کہ  ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ کی پالیسی کے ساتھ یہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے ریکارڈ کی طلب سے عثمان بزدار کے دور میں اہم عہدوں میں تعینات رہنے والے سرکاری افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں