ایک نیوز: میانوالی میں پولیس اہلکاروں کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا ، آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے پولیس 9 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق میانوالی کے پولیس اہلکاروں کی اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، ویڈیو وائرل ہونے پر آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے پولیس 9 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا ۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ڈھول کی تھاپ پر ڈانس پارٹی میں پولیس اہلکار اشتہاری ملزمان کے ساتھ موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں سے رابطوں کے الزام میں پولیس اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
برطرف ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ملک فیاض SI انچارج ایلیٹ فورس،آصف خان ایلیٹ فورس،شاہنواز خان ایلیٹ فورس،محمد ایاز خان ایلیٹ فورس،ظفر اقبال ایلیٹ فورس،محمد عامر خان ایلیٹ فورس،مقبول خان Asi سابقہ انچارج CIA سٹاف عیسی خیل،جمشید خان سی آئی اے،ذکاءاللہ سی آئی اے شامل ہیں۔
میانوالی میں پولیس اہلکاروں کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا ، آر پی او سرگودھا ریجن شارق کمال صدیقی نے 9 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا#pnn #pnnnews #breakingnews pic.twitter.com/26SXDzCdr5
— AIK News News (@pnnnewspk) June 2, 2023