حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پی ٹی آئی  چیئر مین کی منظوری کے بعد حلیم عادل شیخ کو سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ اگست 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں،  اور جنوری 2021 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔حلیم عادل  شیخ نے اگست 2018 سے جنوری 2021 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 21 جولائی 2019 سے 25 دسمبر 2021 تک سندھ کے لیے پی ٹی آئی کے صدر رہے ۔

حلیم عادل شیخ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی ایسٹ-I  سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی تھے جنہوں نے 9 مئی واقعہ کے بعد پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ جس کے بعد اب حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔