ایک نیوز: سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے ہیں۔ جن میں چیف جسٹس عمرعطاء بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر برادر ججز نے شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملکر سپریم کورٹ کے باغ میں پھولوں کے پودے لگائے۔
شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ سپریم کورٹ میں ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی۔
چیف جسٹس نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے، اللہ تعالیٰ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے۔
شجرکاری مہم میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ سمیت دیگر ججز نے شجرکاری مہم میں شرکت کی۔