خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 5 جون تک ملتوی

Jun 02, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:9 مئی واقعات،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگرسات خواتین ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا۔

لاہورہائیکورٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی،2 رکنی بنچ نے درخواست پرکارروائی 5جون تک ملتوی کردی۔

سرکاری وکیل نے کہا ٹرائل کورٹ میں خدیجہ کو پیش کیا گیا تھا۔ پہلے خدیجہ کو شناخت پریڈ کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے کہا شناخت پریڈ میں خدیجہ ملزمہ ثابت ہو چکی ہیں۔

وکیل درخواستگزارنے کہا جس طرح شناخت پریڈ ہورہی ہے وہ غیرقانونی ہے،تفتشی نے ابھی تک ٹرائل کورٹ میں ریکارڈ پیش نہیں کیا،عدالت خدیجہ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے،ہائیکورٹ میں جہانزیب اورسلمان علی شاہ نے درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔عدالت خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت خدیجہ شاہ نے بیان دیا کہ میں صرف احتجاج میں شامل ہوئی تھی،جتنے لوگ بھی شناخت پریڈ میں تھے میں نے کبھی انہیں دیکھا ہی نہیں ہے،مجھے پولیس کسٹڈی میں رکھا ہوا ہے۔

شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر7خواتین ملزمان کواے ٹی سی پیش کردیا گیا ملزمان کو جناح ہاؤس،جلاؤ گھیراؤاورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے وقت ملزم خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل میں بدسلوکی کے الزامات غلط ہیں۔جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-02/news-1685691190-2049.mp4

مزیدخبریں