خوشخبری: پام آئل کی قیمت میں 100 ڈالر کی مزید کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: Palm oil prices in the international market recorded a huge decline

ایک نیوز: انٹرنیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتیں 50 فیصد تک کم ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پام آئل کی قیمتیں 1600 ڈالر فی ٹن تھی۔ جس میں اب واضح کمی ہورہی ہے اور اس وقت یہ قیمت 705 ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گزشتہ ہفتے کے دوران دو مرتبہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم یہ کمی صرف یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب گھی پر کی گئی ہے۔ 

اسی طرح مارکیٹ میں گھی کی فروخت 550 سے 570 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو بھی ملے گا۔