ایک نیوز: آسٹریلیوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اسٹیو سمتھ نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے۔ وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا۔ وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے شاہین آفریدی کی باؤلنگ پر بھی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آسٹریلیا کے دورہ کے بعد شاہین کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ شاہین کی ابتداء میں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت اس کی بڑی خوبی ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاہین کی باؤلنگ ہمارے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔