کریم بینزیما کو سعودی کلب کی بڑی آفر

کریم بینزیما کو سعودی کلب کی بڑی آفر

ایک نیوز:ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200 ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے  کریم بینزیما کو سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر فرانسیسی فٹبالر کو 2 سالہ معاہدے کے لیے 214 ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے  لیکن انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فٹبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں۔ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں۔

کریم بینزیما نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647 میچوں میں 353 گول اور 165 اسسٹ فراہم کرچکے ہیں. اسٹار فٹبالر سال 2022-23 کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42 مقابلوں میں 30 گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

فرانسیسی فٹبالر اگر یہ پشکش قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے. رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔