بشریٰ بی بی اور فواد چودھری سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیشگوئی 

بشریٰ بی بی اور فواد چودھری سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیشگوئی 
کیپشن: Manzoor Wasan's big prediction about Bushra Bibi and Fawad Chaudhary

ایک نیوز: پیپلزپارٹی کے رہنما اور اکثر خواب دیکھنے والے منظور وسان نے فواد چودھری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہا کہ فواد چودھری پرانا جیالہ ہے، وہ پیپلزپارٹی میں ہی آئے گا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہے۔

شیخ رشید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

بشری بی بی بارے پیشگوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بُشری بی بی بھی علیحدگی اختیار کرلیں گی۔ ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔