اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم آج ترکیہ روانہ ہوں گے

Jun 02, 2023 | 10:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ترکیہ روانہ ہونگے۔ وزیراعظم کی مصروفیت کے سبب قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ۔ 

مزیدخبریں