ایک نیوز:اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ کی شادی کی ویڈیواورتصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق نکاح کی تقریب میں شاہی ہاشمی خاندان کے افراد مدعو کیے گئے جبکہ شاہی خاندان اور ریاستوں کے سربراہوں سمیت تقریباً 140 مہمان نے شرکت کی۔
دنیا بھر سے مدعو کیے گئے مہمانوں میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن، قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر، ملائیشیا کے شاہ اور ملکہ، نیدرلینڈز کا شاہی خاندان، لیگزمبرگ کے شہزادہ سیباسچیئن، ڈینمارک کے ولی عہد، سویڈین کی شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینیئل، ناورے اور جاپان کے شاہی خاندان شامل ہیں جبکہ پاکستان سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔