ایکسائز پنجاب کا الیکٹر ک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس نہ لینے کا فیصلہ

Jun 02, 2021 | 16:36 PM

admin
لاہور: محکمہ ایکسائز پنجاب نے 1600 سے 2000 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کم کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ الیکٹر ک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ذرائع کا بتانا ہے کہ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اسلام آباد کے تناسب کے برابر ہوگی۔ الیکٹرک گاڑیاں رکھنے والوں کو بھی بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت محکمہ ایکسائز رجسٹریشن فیس نہیں وصول کرے گا۔اس کی تجویز وزیراعلیٰ ہاؤس کو ارسال کر دی گئی ہے۔

خیال رہے اب تک لاہور میں 15 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ کروائی جا چکی ہیں۔


مزیدخبریں