مؤثر ویکسین کے باعث کورونا سے جلد صحتیاب ہوا: شفقت محمود

Jun 02, 2021 | 11:55 AM

admin
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے مکمل صحتیاب ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ ویکسین مؤثر ہے اسی لیے کورونا سے جلد صحتیاب ہوا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔



انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی ہے۔ واضح طور پر ویکسین ہی کام کرتی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
مزیدخبریں