وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔
By the grace of Allah I have fully recovered. My latest two tests are negative. Going back to work today. The mild symptoms and quick recovery are without a doubt because of the vaccination . Clearly vaccines work and are the best defence against this horrible disease
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی ہے۔ واضح طور پر ویکسین ہی کام کرتی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف بہترین دفاع ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔