ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نےکہاہےکہ پی ٹی آئی چھوڑنےوالوں اورفارم47والوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نےایک نیوزکےپروگرام ریڈ زون فائلزود فہد حسین میں شرکت کی ،جہاں پرگفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاکہ جو لوگ پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ کر گئے وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، ان کے ساتھ ورکر اور عوام بھی نہیں جڑی ہوئی۔
فردوس شمیم نقوی کامزیدکہناتھاکہ جب یہ بازاروں اور پبلک میں جاتے ہیں تو کوئی ہاتھ ملانے والا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں اور فارم47 والوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ، پارٹی میں واپس آنے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی جیل سے باہر آکر کریں گے۔