ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف علی محمدخان نےکہاہےکہ جوبھی پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک یادھڑےبندی کرےگا،اس کی سیاست کاجنازہ نکل جائےگا۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوزکےپروگرام ایک پاکستان میں رہنماتحریک انصاف علی محمدخان نےشرکت کی جہاں پراینکرنےان سےسوال وجواب کئے۔
رہنما تحریک انصاف علی محمدخان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت کے مخالف ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، حکومت نےپارلیمنٹ میں امریکی کانگریس کے خلاف قرارداد پیش کی، ہم نے حکومت کو کہا تھا کہ اس قرار داد میں سائفر سازش کو ڈالیں ہم حمایت کرینگے، حکومت نے ہماری بات نہیں مانی،یہ صرف بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
علی محمدخان کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کو پیغام پہنچاؤ ہم حقیقی آزادی کی تحریک شروع کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بازی نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے،ہماری پارٹی میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے،تحریک انصاف کی ایک ہی سیاست ہے جس کا نام بانی پی ٹی آئی ہے، جو بھی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک یا دھڑے بندی کرے گااس کی سیاست جنازہ نکل جائے گا۔ ہاں ہماری جماعت میں لوگوں کے تحفظات ہیں،ان سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔
رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے لوگوں کو بلاکر ان کے تحفظات سننے اور انکو حل کرنے کا کہا ہے،پی ٹی آئی نے کبھی بیرون ملک پاکستان کے خلاف کوئی لابنگ نہیں کی، ہاں مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانی جو پی ٹی آئی کو پسند کرتے ہیں،ممکن ہےاوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے خلاف زیادتیوں پران ممالک میں اپنے طور پر لابنگ کرتے ہونگے،بانی پی ٹی آئی نے موجودہ قیادت کو سابق رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دینے سے روکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے سابق رہنماؤں کی واپسی کا راستہ بند نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے باہر آنے تک سابق رہنماؤں کی واپسی کا معاملہ التوا میں رکھا ہے، فواد بھائی سے اپیل کروں گا کہ وہ بھی ایسے سخت بیانات دے کر مسائل پیدا نہ کریں۔