بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

Jul 02, 2024 | 22:56 PM

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی جس سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
تین جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

چار سے سات جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیراور سوات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے۔
چار سے سات جولائی کے دوران لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ جبکہ مشرقی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں