ایس آئی ایف سی کی 10ویں ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس،مختلف امورکاجائزہ

ایس آئی ایف سی کی 10ویں ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس،مختلف امورکاجائزہ
کیپشن: SIFC 10th Executive Committee meeting, review of various issues

ایک نیوز:ایس آئی ایف سی کی دسویں ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس میں مختلف شعبوں میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی اجلاس کی صدرات وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی ۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اعلیٰ سطحی سرکاری حکام اور سٹیک ہولڈرز کی بھی شرکت۔

  اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس میں مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے ۔
کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کیلئے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا، امور انسانی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا ایک اہم ستون ہیں ،ایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے راہ ہموار کی۔