اسلام آبادہائیکورٹ نےتین ایڈیشنل سیشن ججزکوترقی دیدی

Jul 02, 2024 | 22:10 PM

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نےاسلام آبادکےتین ایڈیشنل سیشن ججزکوترقی دےدی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترقی کی منظوری دی ،محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ترقی کی منظوری دی۔ ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان،محمد عدنان اور ڈاکٹر عابدہ سجاد شامل ہیں،ترقی کا اطلاق عہدے سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔

مزیدخبریں