ایک نیوز:بانی تحریک انصاف نےسیکرٹری جنرل عمرایوب کااستعفیٰ مستردکرتےہوئےکام جاری رکھنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب نےتحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری کےعہدےسےاستعفیٰ دیاتھا۔جس پرگزشتہ روزکورکمیٹی کےاجلاس میں بھی مخالفت کی گئی تھی۔
ذرائع کےمطابق بانی تحریک انصاف نے عمرایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے عمرایوب کے استعفیٰ واپس لینے سے متعلق کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کردی۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمرایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے طلب بھی کیا،بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی( ف )سے مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کردی۔