پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےسربراہ کامعاملہ،حکومت نےاپوزیشن سےرابطہ کرلیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےسربراہ کامعاملہ،حکومت نےاپوزیشن سےرابطہ کرلیا
کیپشن: Working under the Public Accounts Committee, the government contacted the opposition

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےسربراہ کےانتخاب کےمعاملےپرحکمران جماعت نےاپوزیشن لیڈرکوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گھتیاں سلجنےکےقریب،حکمران جماعت نے آخرکاراپوزیشن لیڈرعمرایوب سےنام مانگ لیئے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھاجس میں انہوں نےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کےلئےنام مانگے۔ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو حکمران جماعت کی جانب سے خط موصول ہوگیا۔

 ذرائع کےمطابق حکمران جماعت نے اپوزیشن لیڈر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے چار نام مانگ لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے تجویز کردہ ناموں میں باہمی اتفاق سے چناو کیا جائیگا۔
 ذرائع کےمطابق خط پارلیمانی روایت ہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ اپوزیشن سے لیا جاتا ہے،پی اے سی آئین کے مطابق احتساب کا بنیادی جزو ہے ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے تجربہ کار شخص کو نامزد کیا جائے۔