پی ٹی آئی میں کتنےگروپس ہیں،شاندانہ گلز ارنےبڑاانکشاف کردیا

پی ٹی آئی میں کتنےگروپس ہیں،شاندانہ گلز ارنےبڑاانکشاف کردیا
کیپشن: How many groups are there in PTI, Shandana Giles revealed

ایک نیوز:رہنماپی ٹی آئی شاندانہ گلزارنےکہاہےکہ تحریک انصاف میں تین گروپس ہیں ،ہم ان تینوں میں سےنہیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رہنماپی ٹی آئی شاندانہ گلزارنےایک نیوزکےپروگرام بریکنگ بیرئیرزودمالک میں شرکت کی جہاں ان سےجماعت کےبارےمیں سوال وجواب کئےگئے۔

دوران گفتگوشاندانہ گلزارکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں تین گروپس ہیں،ہم ان تینوں میں سے نہیں ہیں،فواد چودھری غلط باتیں کررہے ہیں، ہم پر جیل میں بہت مشکل راتیں گزریں،کسی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، علی زیدی کی پریس کانفرنس کے بعد مجھ سے رابطہ ہوا۔
پی ٹی آئی رہنماکامزیدکہناتھاکہ علی زیدی نے کہاکہ ہرکوئی میاں عباد نہیں ہوتا جو اپنا بیٹا قربان کردے، پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد سب سے میں ناراض تھی، جب میں الیکشن جیتی تو پارٹی چھوڑنے والے 6سے 7 ایم این ایز نے مجھے کال کرکے مبارکباد دی، پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آکر خود کریں گے،حکومت کا ظالمانہ بجٹ ملک میں تباہی لائے گا۔