پی ٹی آئی کا جلسہ،علی امین گنڈاپورنےاہم پیغام جاری کردیا

 پی ٹی آئی کااسلام آباد میں جلسہ،علی امین گنڈاپورنےاہم پیغام جاری کردیا
کیپشن: PTI's meeting in Islamabad, Ali Amin Gandapur issued an important message

ایک نیوز:تحریک انصاف کااسلام آبادمیں جلسہ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےاہم پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کواسلام آباد میں جلسےکی اجازت ملنےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورمیدان میں آگئےاوربڑااعلان کرتےہوئےآڈیوپیغام جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکااپنےپیغام میں کہناتھاکہ6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسےکی اجازت مل گئی ہے ، جلسے میں خیبر پختونخوا سے بھرپور شرکت کرنا ہے ،تمام کارکن رابطے بحال کریں۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ لوگوں کو کس طرح نکالنا ہے پلاننگ کریں، جلسے سےمتعلق اس ہفتے میٹنگ بلارہا ہوں،پورا پلان بنا کر بھرپور شرکت کرینگے جلسہ کامیاب بنائیں گے، کارکن جلسے کےلیے ورکنگ شروع کردیں۔