ایک نیوز:بھارت میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑمچنےسے107افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اُترپردیش میں ایک مذہبی اجتماع کےدوران بھگدڑمچنےسے107افرادہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بھگڈر کا یہ واقعہ ریاست کے ضلع ہاتھ رس کے گاؤں مغل گڑھی میں ستسنگ کے دوران پیش آیا، مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے لوگ کچلے گئے اور اب تک متعدد لاشیں مقامی ہسپتال پہنچائی گئی ہیں، مرنے والوں میں 23 خواتین، تین بچے اور ایک مرد شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے واقعے کی انکوائری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔