ایک نیوز: اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈینگی سے بچاو کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق ڈینگی کیونکہ صاف پانی میں پیداہوتاہےاس لئے برسات کےموسم میں ڈینگی سےبچاؤکےلئے احتیاطی تدابیراپنانےکےلئےایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
ایڈوائزری کےمطابق ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مخصوص تعداد میں بیڈز مختص کرنے کو یقینی بنائیں۔ تربیت یافتہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ڈینگی سے متعلق آگاہی، روک تھام اور اقدامات کے لیے اسٹینڈز اور پوسٹرز تیار کریں۔
ایڈوایزی میں مزیدکہاگیاکہ علامات کی نشوونما ہوتی ہے اور انہیں ایچ سی ای کے اندر مناسب جگہوں پر رکھا جاتا ہے ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہیلتھ ریگولیٹری کے نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کریں ۔ان ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی معائنہ ٹیمیں معائنہ کریں گی۔