ایک نیوز:رہنماآئی پی پی عون چودھری نےکہاہےکہ جوجوپاکستان کوتباہ کرنےکی سازش کرےگااسےبےنقاب کرونگا،سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنمااستحکام پاکستان عون چودھری کاکہناتھاکہ آج پاکستانی شہریوں اور اوور سیز کے سامنے کچھ تفصیلات رکھنا چاہتا ہوں،جب جب پاکستان پر ایسا وار ہوگا میں پیچھے نہیں رہوں گا ، جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کرونگا ،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق رہا اب اقوام متحدہ ورکنگ گروپ ایکٹیو ہوا ہے یہ معاملہ 2016 سے شروع ہوا جب پی آر کمپنی ہائیر کی گئی۔
عون چودھری کامزیدکہناتھاکہ وہی شخص پی آر فرم کے ذریعے پاکستان دشمن اقدام میں ملوث ہوتے ہیں یہ پاکستان کے خلاف دنیا میں لابی بنائی گئی ہے،2016 میں بانی پی ٹی آئی سے جب میرے تعلقات تھے ،2016 میں ہم لندن جاتے ہیں وہاں ایک پی آر فرم ترتیب دیتے ہیں ،پھر ہم نے ایک برانڈنگ کرنی ہے تو دنیا کو بتانے کے لیے کچھ دکھایا جائے ،2016 میں ہم لندن میں پی آر فرم بناتے ہیں ،2018 میں الیکشن ہوتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلا جاتا ہے ،آج اسی فرم کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔
رہنماآئی پی پی کاکہناتھاکہ ایک لابی بنائی گئی ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے ،کبھی یہ ہی فرم پاکستان کی جمہوریت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے ،آج آپ رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ، ہم نے اسمبلی میں جب ریزولیوشن منظور کیا کہ کوئی طاقت پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کی جائیگی ،آپ سے زیادہ دشمن اس ملک میں کوئی نہیں ہو سکتا ،جتنا قریب سے میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ شاید ہی کسی اور نے دیکھا ہو ،سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں ۔
عون چودھری کامزیدکہناتھاکہ پیسے کہاں سے آتے ہیں آج میں بتاتا ہوں،آپ نے پی آر فرم ہائیر کی اس کے اخراجات کہاں سے آئے،یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازش کی ،پاکستان کے مسلح افواج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی جاتی ہے،یہ مہم کون چلاتا ہے اس کے پیسے کہاں سے آتے ہیں۔