ایک نیوز:9 مئی کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا ۔
وزیراعلیٰ کے علاوہ مراد سعید، حماد اظہر اور اسلم اقبال سمیت پی ٹی آئی کے مزید 25 رہنماووں کے وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے آئی ٹی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماووں کو گرفتاری سے بچنے کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے،گرفتاری سے بچنے کے لئے 50 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانا ہو گا۔
خیال رہے کہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے ، تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
9 مئی مقدمہ:وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Jul 02, 2024 | 16:20 PM