فواد چودھری کاشیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل 

Jul 02, 2024 | 16:03 PM

ایک نیوز: فواد چودھری نےشیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جن کو لوگوں کے دکھوں پر ہنسنا آتا ہے ، شیر افضل مروت کو تو کچھ ہوا ہی نہیں ،وہ تو آرام سے لندن میں پھر رہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی ذہنی حالت سب نے دیکھ لی ہے اس پر کیا بات کروں؟ شیر افضل مروت اوپر سے آیا ہے ،ایسے لوگوں کی عمر 2ڈھائی سال ہوتی ہے ، شیر افضل مروت کی 2ڈھائی سال کی عمر میں 15 مہینے گزر گئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ شیر افضل مروت کےپاس 8 سے 10 ماہ کا وقت ہے،ان کا یہ وقت لندن میں شاپنگ میں گزر جائے گا۔    
خیال رہے کہ قبل پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں،فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔

مزیدخبریں