190ملین پاؤنڈ ریفرنس:بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور 

Jul 02, 2024 | 15:27 PM

ایک نیوز:190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،احتساب عدالت  اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں ضمانت منظور کی۔
  ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی ،سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ،چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف آریسٹ جاری نہیں کیے۔
جب وارنٹ آف آریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشر یٰ بی بی کے وارنٹ آف آریسٹ جاری نہیں کیے۔

مزیدخبریں