ایک نیوز: ایف بی آر نے درآمدی اشیاء پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا، 2200 اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر سے بڑھا کر 2 فیصد کردی۔
اضافی کسٹم ڈیوٹی کی شرح درآمدی اشیاء پر 2 فیصد 7 فیصد تک عائد کی گئی ہے، کاروں، جیپوں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں اور رکشوں پر بھی 2 فیصد اے سی ڈی عائد، گاڑیوں کے پرزہ جات پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، بیگیج سکیم کے تحت درآمدی اشیاء اور گاڑیوں پر 2 فیصد اے سی ڈی عائد کی گئی ہے۔
درآمدی بیٹریوں پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، زرعی ٹریکٹرز میں استعمال ہونے والے ٹائر، ٹیوب پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، ٹریکٹر کی درآمدی پرزوں پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، ٹریکٹرز کے دیگر آلات کی درآمد پر بھی 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی درآمد پر 7 فیصد اے سی ڈی عائدہو گئی ہے۔