ایک نیوز: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہا ۔
10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر مستحکم رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 2324 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو ئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ،10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا تھا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی تھی۔