پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کیلئے کوالیفائی کرلیا

 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: Pakistan has qualified for T20 World Cup 2026

ایک نیوز: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے،ٹوٹل بارہ ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے۔
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2026ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
  آئی سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا۔ 
دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
  آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں ٹوٹل 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ریجنل کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔    

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 حال ہی میں ختم ہونےوالے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا، 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا جائےگا، 8 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔