ایک نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے ،تمام امام بارگاہوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دیں گئیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہوں پر مشتمل سکیورٹی کوور یقینی بنایا جائے ، مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے ،تمام حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب لازمی قرار، منتظمین مجالس سے قبل فزیکل سکیورٹی چیک کو یقینی بنائیں گے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق مجالس میں آنے والے ہر شہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سے لازمی چیک کیا جائے ، مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج بنائی جائے، لاؤڈ سپیکر صرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اور وقت کی پابندی لازمی ہوگی منتظمین یقینی بنائیں گے کہ ذاکرین غیر متنازعہ تقاریر نہ کریں ۔
نیاز، لنگر اور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کروایا جائے ،کار پارکنگ مجالس سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے ،مقامی امن کمیٹیاں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری
Jul 02, 2024 | 12:18 PM