ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپراعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا تھا،قومی کرکٹرز دو لیگ کی پالیسی کیوجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لیے درخواست نہیں بھیجی، 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کے لیے اعظم رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔
خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا،دوسری جانب صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا، صائم ایوب کی سی پی ایل کے لیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔