انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ردوبدل 

Jul 02, 2024 | 11:16 AM

 ویب ڈیسک:آج صبح انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 85پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا آغاز 280 روپے 5پیسے پرہواہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہنڈرڈانڈیکس میں595پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، مارکیٹ 79 ہزار419 پوائنٹس پر ٹریڈکر رہی ہے۔    

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا  تھا۔
 انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ پاکستان میں اتارچڑھاؤ  رہا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، مارکیٹ 78 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    

مزیدخبریں