حکومت قرضے لیکر اخراجات پورےکررہی :شاہد خاقان عباسی

Jul 02, 2024 | 10:59 AM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ پانچ سال سے یہ ساتھ چل رہا ہے،میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کیسز کو چلائیں۔
  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج حکومت قرضے لے کر اپنے اخراجات کو پورا کررہی ہے،آپ لوگوں نے کوئی تیاری کی ہے اگلے سال کیلئے،جو آدمی کمائے گا وہ آدھا حکومت کو ٹیکس کی مد میں ادا کردے گا، سمگلنگ کو کوئی اس ملک میں روکنے والا نہیں ہے، سگریٹ کی سمگلنگ ابھی بھی جاری ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی لاہور کی سٹیل ملز میں کام جاری ہے اور فاٹا والی ملز منافع کما رہی ہیں ، حکومت جو فاٹا سے کمائے اسے فاٹا کے لوگوں پر خرچ بھی کرے، جو آپریشن ملک دشمن کے خلاف ہوگا ہمیں اسکی حمایت کرنی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہمسائے ملک کے حالات کیا ہیں سب دیکھ رہیں ہیں، آج ملک کے حقائق سب کے سامنے ہیں جو بہت خراب ہیں۔    

مزیدخبریں