ایک نیوز: کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے، کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میںہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی،گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،جون میں ہیٹ سٹروک سے 45 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں ہیٹ سٹروک سے 3338 افراد متاثر ہوئے،یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔