ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےتیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پزیرائی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9دہشتگردوں، بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دھشتگردوں، کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔
پوری قوم ملک کو دہشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں نو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا تھا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےتیرہ کےعلاقےمیں انٹیلی جنس بیسڈپرآپریشن کیادوران کارروائی انتہائی مطلوب دہشتگرد نجیب عرف عبدالرحمان اوراشفاق عرف معاویہ سمیت سات ملک دشمن عناصراپنےانجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسزاور قانون نافذکرنےوالے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے ،آپریشن کےدوران ہتھیار ،دھماکاخیزمواداوربھاری مقدارمیں گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےلکی مروت میں بھی آپریشن کیاجس میں دودہشتگردمارے گئے ، سیکیورٹی فورسزکےعلاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسزہرقیمت پردہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔