فرانس انتخابات:دائیں بازو کی جیت کیخلاف پر تشدد احتجاجی مظاہرے 

Jul 02, 2024 | 10:00 AM

ایک نیوز: فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی جیت کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،لبرل طبقہ کے ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے ۔
پولیس کیساتھ جھڑپیں ،مظاہرین نے دکانوں کے شیشے توڑ دئیے ، کئی مقامات کوڑے دانوں کوآگ لگادی ،مظاہرین انقلاب کےدوران فرانسیسی جمہوریہ کی علامت ماریانے کے مجسمے پر چڑھ گئے۔
فاشسٹ جماعت نیشنل ریلی کی جیت سے آزادیاں خطرے میں پڑگئیں ،نیشنل ریلی جماعت پر نسل پرستی،ہوموفوبیا، یہود دشمنی اور روس سے تعلقات کے الزامات ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں کہ فرانسیسی انتخابات میں دائیں بازو کی برتری کے بعد نیٹو پر اثر نہیں پڑے گا، نیٹو کی یورپ کے لیے حمایت میں تبدیلی ہیں دیکھ رہے۔
  دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی یورپی اداروں سے نفرت ڈھکی چھپی نہیں،یوکرین جنگ کے دوران فرانس کے لیے نیٹو کی کمان چھوڑنا ممکن نہیں ہوگا،اٹلی سمیت یورپ میں ہمارے پاس مضبوط اتحادی ہیں۔    

مزیدخبریں