ایک نیوز: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 101 بلین روپے وصول اور 81 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
16 تا 30 جون کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 48 ملین وصول کیے پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 38 ملین وصول ہوئے ۔
9 جون سے اب تک مزید 140 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔