مطلع ابر آلود،بارش کہاں کہاں ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مطلع ابر آلود،بارش کہاں کہاں ہو گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: Informed Cloudy, where will the rain occur? Department of Meteorology has told

ایک نیوز: لاہور میں آج صبح سے مطلع ابر آلود ہے،آسمان پر بادل چھانے کے باوجودگرمی ہے، لاہور میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی /زیریں خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے، بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال ،سیالکوٹ، فیصل آباد ملتان، خانیوال، بہاولپور اوربہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مٹھی، بدین، عمرکوٹ اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
 کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
 آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر،نوکنڈی،دالبندین، سبی47، تربت،جیکب آباد46 اور دادو میں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔