ایک نیوز:پنجاب حکومت نےانوکھاحکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب پولیس میں سپاہی سے لیکر اعلیٰ افسر تک تبادلوں کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے منظوری لینا ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پولیس تبادلوں کے معاملے میں بے بس ہوگئے۔
ہرتبادلے کے لئے پہلے منظوری لینا ہوگی۔ ایڈمن بنیادوں پر بھی تبادلے نہیں کرسکیں گے۔ پہلے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کی منظوری وزیر اعلیٰ ہاؤس سے لی جاتی تھی۔ نئی پریکٹس کے تحت کانسٹیبل تک کے تبادلوں کی فہرست پہلے وزیر اعلیٰ ہاؤس جاتی ہے۔
فیصلہ کےمطابق جیل خانہ جات پر بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کنٹرول مضبوط ، مقامی سطح پر ممبران اسمبلی کے دباو پر تبادلوں کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر ممبران اسمبلی کا اثر زائل کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے۔