ایک نیوز :قصور میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 3 افراد موت کی وادی میں پہنچ گئے ، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں عبد اللہ، رمضان اور عمران شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سلیم، مکرم، منظور، مدثر ، خالد وغیرہ شامل ہیں۔ لاشوں اور زخموں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد ایک ہی گروپ کے جاں بحق ہوئے ہیں ، زخمیوں میں دونوں گروپس کے لوگ شامل ہیں، وقوعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔