عارف والا: ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی اور اہلخانہ سے ڈیڑھ کروڑ لوٹ لئے

عارف والا: ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی اور اہلخانہ سے ڈیڑھ کروڑ لوٹ لئے
کیپشن: Arifwala: Bandits looted one and a half crores from DSP and his family

ایک نیوز :عارف والا میں سابق صوبائی وزیر ٹکا محمد اقبال کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو اہلخانہ اور مہمانوں کو یرغمال بنا کر 60 تولے سونا اور 57 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
  پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو گھر میں گھسے اور ڈی ایس پی محمد سجاد خان اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، واردات کے دوران ان کے بھائی ٹکا محمد فرید ایڈووکیٹ پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی یرغمال بنا لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 60 تولے کے طلائی زیورات اور 57 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔