میئر کراچی  کا  بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Jul 02, 2023 | 20:11 PM

ایک نیوز: کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب  نے ضلع جنوبی اور ملیر سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

قانون کے مطابق میئرکراچی پر6 ماہ کے اندر الیکشن لڑکر منتخب ہونا لازم ہے۔مرتضیٰ وہاب کا ضلع جنوبی میں گذری یوسی اور ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں سے بھی لڑنے کا معاملہ زیرغور ہے۔

ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کیلئے پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشست خالی کی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب بلدیاتی نشست جیتنے کے بعد کراچی کی کونسل کا اجلاس بلائیں گے۔
 

مزیدخبریں