20سال تک گدھےکاگوشت کھایامگرپتہ نہیں چلا،مصری صحافی کاانکشاف

Jul 02, 2023 | 20:09 PM

ایک نیوز :مصر سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت پورا خاندان کم علمی کے باعث 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا لیکن پتہ ہی نہ چلا۔

 رپورٹ کے مطابق  محمود سعد نامی مصری صحافی نے فیس بک پوسٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں  انکشاف کیا کہ ہماری رہائش گاہ میں قصائی کی دکان تھی جس سے ہماری والدہ گوشت لیا کرتی تھیں ، 20 سال تک ہم اس سے ہی گوشت خرید کر کھاتے رہے۔ ایک روز جب والدہ اس قصائی سے گوشت لینے گئیں  تو دیکھا کہ اس  کی دکان بند تھی بعد میں پتہ چلا کہ اس کی دکان سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا ۔

 صحافی نے مزید بتایا  کہ بعد ازاں قصائی سے تحقیق پر معلوم ہوا کہ وہ کئی سالوں سے گدھے کا گوشت فروخت کررہا ہے ،  اس واقعے کو جان کر ہم سب سکتے میں آگئے تھے۔

مزیدخبریں